قلات میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شیخ حاجی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں سجاد احمد اور مزار خان نامی افراد کو نشانہ بنایا گیا، جن کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔

Share This Article