کوئٹہ: بھانجوں اور کزن کے ہاتھوں  ماموں قتل، بلیدہ سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بھانجوں اور کزن نے مل کر اپنے ماموں کو قتل کردیا جبکہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے کلی گل محمد میں بھانجوں نے اپنے چچا اور چچا زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنے نوجوان ماموں کو قتل اور 2ماموں کو زخمی کر دیا ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب ائیر پورٹ کے علاقے کلی گل محمد میں بھانجوں نے اپنے چچا اور چچا زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنے سگے ماموں اسد کو قتل جبکہ 2ماموں علی احمد اور شیر احمد کو زخمی کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دو بھائی شدید زخمی حالت میں زندگی اور موت کے کشمکش میں بتائے جارہے ہیں۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مختلف مقامات پر گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے ریکو سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔

لیویز فورس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

Share This Article