تربت: فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ، ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے جبکہ ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے ۔

تربت سے گذشتہ روز فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت وارث ولد حید رسکنہ تگران آباد کے نام سے ہوگئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں اور اس کی عمر 30 سال بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب کیچ سے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ گل شیر ولد عبدالمجید ساکن ڈبک گیبن جمعرات کو بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے ۔

یاد رہے کہ انہیں تین ماہ قبل گیبن سے فورسز نے لاپتہ کیا گیا تھا۔

Share This Article