وی بی ایم پی کا احتجاج جاری، بی وائی سی کے رہنمائوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

‏بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نیچاری کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5882 واں روز جاری رہی ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، شاہ جی صبغت ، بیبرگ بلوچ، گل ذادی، بیبو بلوچ، عفار بلوچ اور عمران بلوچ کے اہلخانہ آج دوسرے روز بھی اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے نشنل پریس کلب اسلام آباد کے احتجاج کررہے ہیں۔

احتجاج پر بیھٹے خواتین نے شکایت کی کہ اسلام آباد انتظامیہ انہیں مختلف طریقے سے ہراساں کررہی ہیں ۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج پر بیٹھے خواتین کو انتظامیہ کی طرف سے ہراساں کرنا پرامن آوازوں اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی مترادف ہے, جسکی مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ خواتین کے احتجاج کا فوری پر نوٹس لیں اور ان سے بامقصد مزاکرات کرکے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے دیگر اسیر رہنماوں کو فوری غیر مشروط رہا، لاپتہ افراد کو بازیاب اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپنی کردار ادا کرے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article