بلوچستان بورڈ میں جعلی اسناد اور ٹمپرنگ کا انکشاف، ایڈیشنل کنٹرولر سمیت 5 افسران گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر اینٹی کرپشن بلوچستان نے بلوچستان بورڈ آفس پر کاروائی کرتے ہوئے پانچ افسران کو گرفتار کر لیا جن پر تحقیقات کے بعد افسران پر ثابت ہوا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اعتماد شکنی کی، جال سازی اور ریکارڈ ٹمپرنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

گرفتار ہونے والوں میں ایڈیشنل کنٹرولر نور احمد، ڈپٹی کنٹرولر منور حسین، اسسٹنٹ سعید احمد، اسسٹنٹ سیکٹری محمد اسلم، اسسٹنٹ عبدالقیم شامل ہے۔

یاد رہے کارروائی بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کی گئی جس میں بولان میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کرنے والے سعید اللہ ولد لال جان ڈسٹرک واشک نے افسران کے خلاف بتایا تھا کہ ان کی جالی ڈگری اور مارکس پیسے دے کر بڑھائے تھے۔

اینٹی کرپشن نے تمام افسران کے بیانات لیے تھے اور سب سے تفتیش کی تھی۔

یاد رہے 8 جولائی کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کنٹرولر امتحانات بلوچستان عابدہ کاکڑ کو کرپشن کے الزام لگا کر عہدے سے ہٹا دیا تھا اور انہیں گرفتار ایڈیشنل کنٹرولر نے امتحان کے رزلٹ کا اعلان کیا تھا، جس پر عابدہ کاکڑ نے امتحان چیکنگ میں لاعلمی اور کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد میٹرک کے رزلٹ بھی مشکوک ہو گئے، جبکہ افسران کا ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگانے پر وزیر تعلیم نے تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔

Share This Article