بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
اوستہ محمد کے قریب پولیس تھانہ باغ ہیڈ کی حدود گوٹھ احمد آباد میں ماموں عبدالغفار کھوسہ نے فائرنگ کر کے بھانجی مسماۃ آسیہ بی بی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر تھانہ باغ ہیڈ کے ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہے ہیں جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
ایس ایچ او کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کا نتیجہ ہے۔