قلات : پاکستانی فورسز اہلکارو ں کو لے جانی والی مسافر بس پر حملہ،3 ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب کوئٹہ کراچی ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی۔

حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے بعد فورسز اور پولیس کے دستے فوری طور پر علاقے میں روانہ کردیئے گئے اور آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافر بس فوجی اہلکاروں کو لے جارہی تھی جسے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گھات لگا کر بس پر حملہ کیا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ بس میں کم از کم 48 افراد سوار تھے۔

حملے کے وقت کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

واقعے کے بعد فورسز نے قلات کے سول اسپتال کو گھیرے میں لے لیا، داخلے اور خارجی راستوں پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article