بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں تمپ میں پاکستانی فوج کی 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں جانی نقصان سے دوچار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز دوپہر بارہ بجے تمپ کے علاقے میرآباد میں قابض پاکستانی فوج پر گھات لگا کر اُس وقت حملہ کیا جب دشمن فوج کے آٹھ اہلکار ایک قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے بعد اپنی پوسٹ کی جانب واپس جا رہے تھے۔ سرمچاروں کے حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، جبکہ دیگر اہلکار اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔