کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 3 افرادہلاک، بچوں سمیت 7 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں کوئٹہ چمن شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ چمن شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار پک اپ ڈاٹسن بے قابو ہو کر الٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈا منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔

Share This Article