بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے گزشتہ شب اغوا کیے گئے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں۔
لیویز حکام کے مطابق گلستان بازار سے گزشتہ رات اغوا کیے جانے والے 2 افراد کی لاشیں کاریز کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مقتولین آپس میں کزن تھے جنہیں اغوا کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق اغوا اور قتل کا واقعہ 2 گروہوں میں دشمنی کے باعث پیش آیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔