تربت وڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے تربت اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

تربت کے علاقے جوسک میں اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت حمل ولد واحد بخش کے نام سے ہوگئی ہے۔

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تربت کے نواحی علاقہ جوسک میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

دوسری جانب گذشتہ روز سنیچر کو ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کر کےہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی اور چھاپے مارے جا رہیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود غلام مصطفی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے مقامی پراپرٹی ڈیلر علی حسن کھوکھر کو ہلاک کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارواءکے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی۔

اب تک قتل کے دونوں واقعات محرکات سامنے نہیںآسکے۔

Share This Article