کوئٹہ: ذیشان بلوچ کی یاد میں کینڈل واک، جدوجہد کو خراج عقیدت پیش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) شال زون کی جانب سے گذشتہ روز سنیچرکوقمبرانی میں بی وائی سی پنجگور زون کے سرگرم کارکن ذیشان زہیر بلوچ کی یاد میں کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر تنظیمی کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے شمع روشن کیں ۔ ذیشان کی بلوچ نسل کشی کے خلاف جدوجہد اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بی وائی سی رہنمائوں نے کہا کہ ذیشان بلوچ، اپنے لاپتہ والدزہیر بلوچ اور دیگر جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے متحرک رہے۔

اسی جدوجہد کے باعث انہیں لاپتہ کیا اور بعد ازاں ان کی تشدد زدہ لاش پھینک دی گئی۔

شرکاء نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل جیسے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں، تاہم ذیشان زہیر بلوچ جیسے فرزندوں کی قربانیاں اس عزم کا اظہار ہیں کہ بلوچ قوم اپنی بقا کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

واضع رہے کہ ذیشان کے والد 2015 سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔ ان کے والد کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے بجائے، ریاست نے ذیشان کی اپنی لاش واپس کر دی ، ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article