قلات: کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی وفورسز مابین جھڑپیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات ہیں کہ نواحی علاقے بینچا پر مسلح افراد نے کوئٹہ ٹوکراچی مین آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ شروع کردیا ہے۔

ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات سامنے آرہی  ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب بعض ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں مسلح افراد نے شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر کے علاقے کو قابو میں لے رکھا ہے ۔

تاہم فورسز کی کمک پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق صورتحال واضع نہیں ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں بی ایل ایف کے آپریشن بام کے تحت تین دن تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی رٹ کو مفلوج کیا گیا جس میں 80 سے زائد کارروائیوں میں 50 سے زائد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیااور متعدد سرکاری املاک،معدنیات سے لوڈ گاڑیاں نذرآتش کی گئیں اور ریاستی فورسز کے اسلحات قبضے میں لئے گئے تھے۔

Share This Article