پسنی:پاکستان آرمی کاملازم فائرنگ سے ہلاک۔خضدار لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گزشتہ شب بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں نامعلوم افراد نے پاکستان آرمی کے حاضر سروس ملازم کو فائرنگ کرکیہلاک کردیا۔

یہ واقعہ گزشتہ شب پسنی کے علاقہ سیائیں کوہ وارڈ نمبر 1 میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پاکستان آرمی کے حاضر سروس ملازم زاکر ولد طارق کو اْس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بتایا جارہا ہے مذکورہ افراد پیدراک تربت کا رہائشی ہے جو حال میں پسنی میں رہائش پزیر تھا اور پاکستانی آرمی میں بلوچ رجمنٹ 7بٹالین کا ملازم تھا جو چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آیا ہوا تھا.

خضدار سے ایک شخص کی لاش برآمد
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ قومی شاہراہ سنی کے مقام پر جھاڑیوں میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے جسے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں نعش کی شناخت محمد رفیق ولد درخواست رند سکنہ کھنڈ خضدار کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
ہسپتال رپورٹ مطابق متوفی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment