جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کا 5876 واں روز، ماہ جبین کی بازیابی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

‏بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5876 دن مکمل ہوگئے۔

مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہ جبین کو 29 مئی کو سول ہسپتال کوئٹہ سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اسے آج تک کسی عدالت میں پیش کیاگیا اور نہ ہی انکے خاندان کو معلومات فراہم کیا جارہا ہے، جو ایک تشویشناک امر اور ماورائے آئین اقدام ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

چیئرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ اگر ماہ جبین پر الزام ہے تو اسے منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیاجائے، بےقصور ہے تو فوری طور پر رہائی کو یقینی بنانے میں اپنی کردار ادا کرے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article