پنجگور میں نوجوان اغواء کے بعد قتل، لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کر دیا۔

مقتول کی شناخت پرویز محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں چند روز قبل ان کے گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، پانچ جولائی کی شب تقریباً دس بجے گاڑی میں سوار پانچ مسلح افراد نے گرمکان میں پرویز محمد عمر کو ان کے گھر سے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق، پرویز کو لے جانے کے بعد ان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ کئی دنوں کی تلاش کے بعد گیارہ جولائی کو ان کی لاش پنجگور کے علاقے شاہو کہن سے برآمد ہوئی۔

لاش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ مقتول کو گولیاں ماری گئیں اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

تاہم اس قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے ۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستان فوج اور اس کی زیر سرپرستی میں قائم مسلح گروہوں نے لوگوں کی جبری گمشدگی اور بعد ازاں قتل کے سنگین جرائم میں تیز ی لائی ہے۔

گذشتہ مہینے پنجگور سے سالوں سے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ زہیر بلوچ کے بیٹے اور بی وائی سی کے رکن ذیشان زہیر کو اسی طرح مسلح افراد اغوا کے بعد بے رحمانہ قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی تھی۔

Share This Article