تربت: سی پیک شاہراہ بند کرنے پر 8 افراد کیخلاف مقدمات درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈی بلوچ میں سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر بند پرحکومت کی جانب سے 8 افراد کے خلاف پولیس تھانہ تربت میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں زیر دفعہ 147، 148، 186، 188، 353، 212 تعزیراتِ پاکستان اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پولیس نے ابتدائی طور پر آٹھ ( ملزمان کو باقاعدہ نامزد کرلیا ہے جبکہ تیس سے زائد افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے ویڈیوز، تصاویر اور دیگر شواہد کا تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ مزید افراد کو بھی عدالتی چالان میں شامل کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کی شناخت ابھی تک مکمل نہیں ہوئی، ان کے والدین کے نام، سکونت اور دیگر کوائف کے لیے تفتیشی ٹیم شواہد کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ 26 جون کو ڈی بلوچ کے مقام پر زمیاد مالکان، مزدوروں، ڈرائیورز اور دیگر افراد نے عبدوئی بارڈر کی بندش کے خلاف احتجاجاً دھرنا دیا تھا، جس کے نتیجے میں مین شاہراہ کو بلاک کردیا گیا تھا۔

Share This Article