ضلع کیچ: بلیدہ میں یو بی ایل بینک نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں بی ایل بینک کی عمارت کو نامعلوم افراد نے نذرِ آتش کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے بینک میں داخل ہو کر آگ لگا دی، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کا مزید کہنا ہے کہ بیس موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے نے نئی بنک کو گھیرے میں لیا اوربنک میں داخل ہوکر اسٹاف کو باہر نکالا اور بنک کو مکمل نذرآتش کردیا۔

آگ لگنے سے بنک کے املاک کو نقصان پہنچا۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article