دکی سے 3 افراد کی گولی لگی لاشیں ندی سے برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے دکی سے 3 افراد کی گولی لگی لاشیں ندی سے برآمدہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے نامعلوم لاشیں پولیس تھانہ یاروشہر کے حدود میں ندی سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، جبکہ لاشوں کے قریب سے ایک مسلح تنظیم کا پرچم بھی ملا ہے۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال دُکی منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال لاشوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ قتل کئے گئے تینوں کا تعلق پہلے سے جبری لاپتہ افراد سے ہوگا جنہیں فورسز نے ماضی کی طرح ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی لاشیں پھینک دی گئی ہیں۔اور حسب روایت اپنی جعلی کارروائی کو چھپانے کے لئے ان کے پاس آزادبلوچستان کا پرچم چھوڑ کر انہیں عسکریت پسندظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Share This Article