تربت میں دستی بم دھماکا،پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر میں ایک گھر کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تربت میں آپسر بنڈے بازار میں دہماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق آپسر بنڈے بازار میں نامعلوم افراد نے محمد یونس ولد محمد اسحاق نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے گرمکان میں گزشتہ شب تقریباً 11 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر ایک مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں رحمت اللہ ولد حمید موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کا چھوٹا بھائی سعد اللہ شدید زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

دونوں واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article