حب و کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعا ت میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

حب میں جمعہ بازار کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتول مرد اور عورت کی شناخت عبدالجبار ولد بخش پلال عمر 26 سال اوروحیدہ دوختر غلام عباس عمر 18 سال سے ہوئی ہے۔

قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں موٹرسائیکل ڈکیتی کی واردات کے دوران نوجوان کو مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

پشتون آباد کے پہاڑی علاقے محمود آباد میں نوجوان کو ڈیم جاتے ہوئے نامعلوم ڈکیتوں نے موٹرسائیکل نہ دینے پر فائرنگ کرکے کے قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت قدرت اللہ ولد فتح محمد کی نام سے ہوئی ہے۔

اہل علاقہ نے علاقے میں ڈکیتی کی بڑتی ہوئی واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعلی احکام سے مقتول کو انصاف دینے اور واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article