بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے اپنی مسلح کارروائیوں کی ششماہی رپورٹ جاری کردی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سرمچاروں نے سال 2025 کے جنوری سے جون تک قابض دشمن افواج اور ان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 302 حملے کیے۔ ان کارروائیوں کے دوران دشمن کے 221 اہلکار ہلاک اور 148 سے زائد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے ان کارروائیوں میں دشمن سے 131 سے زائد ہتھیار ضبط کیے اور دشمن فورسز کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔ حملوں کے دوران دشمن کی 88 سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ یا ناکارہ ہوئیں، جبکہ متعدد دیگر گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں 16 سے زائد پولیس اور لیویز کی چوکیاں و تھانے مکمل طور پر سرمچاروں نے قبضے میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کیا، جبکہ 1 ایف سی چیک پوسٹ کو بھی سرمچاروں نے ایک شدید حملے میں نشانہ بنا کر تمام اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد کامیابی کے ساتھ قبضے میں لے لیا اور وہاں موجود اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
بی ایل یف رپورٹ میں کہاگیا کہ ان کارروائیوں کے دوران بی ایل ایف کے 17 ساتھی سرمچاروں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ بی ایل ایف اپنے قومی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا عہد کرتی ہے۔