مشکے سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 4 نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقہ مشکے لاکھی سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز اور اس کے مقامی مسلح جتھے کے کارندوں نے گھروں پر دھاوا بول کر 4 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

جبری لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت مجاہد ولد داد کریم، حسد ولد عمر، رشید ولد خدابخش اور ظریف ولد صالح سکنہ لاکھی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

مذکورہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے ان کی فوری اور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں فورسز کی جانب سے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی غیر انسانی و غیر قانونی کارروائیوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

Share This Article