ضلع کیچ : تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک کو قتل کردیا۔

واقعہ تمپ کے علاقہ ملک آباد میں پیش آیاجہاں نامعلوم مُسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دیدگ ولد داد رحمن سکنہ ملک آباد تمپ کو قتل کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے جو واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔

تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

Share This Article