جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر حملے میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ تیس جون کو دوپہر 12 بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کی اسنائپر ٹیم نے جھاؤ کے علاقہ ڈولیجی میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مقررہ ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جس سے دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ کیمپ میں افراتفری کے بعد سرمچاروں کے دوسرے ٹیم نے عین وقت پر آر پی جی کے متعدد گولے فائر کیے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں مزید ایک دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں دشمن فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Share This Article