کوئٹہ میں ایک روزہ سائنس فیسٹیول کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ میں ایک روزہ سائنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے طلبہ، اساتذہ، والدین اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں تنظیم کے مرکزی قائدین نے بطور مہمان شرکت کی۔

تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات نے سائنس کے مختلف شعبہ جات جیسے کہ فزکس، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، اور انفارمیشن ٹکنالوجی پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں۔

اس سائنسی تقریب میں سائنس کی مختلف فیلڈز جن میں سائنس و ٹیکنالوجی، فزکس، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری اور بائیو ٹیکنالوجی پر طالبعلموں نے پریزنٹیشن پیش کیں جن میں ان شعبوں کے تاریخی پس منظر، موجودہ سائنسی ترقیات اور مستقبل میں ان کی افادیت کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے بساک کے مرکزی چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو صرف کتابی علم تک محدود نہیں رکھنا بلکہ سائنسی، فکری اور تخلیقی میدان میں بھی ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں صرف ایک پلیٹ فارم، حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی ضرورت ہے جو ہمیں کرنا ہے۔

شرکاءکی جانب سے اس سائنسی میلے کو بے حد سراہا گیا۔

متعدد اساتذہ و والدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ بساک آئندہ بھی ایسی تعمیری اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہے گی، جو نہ صرف طلباءنوجوانوں کے کے ذہن کو تخلیقی بنیاد پر ترقی دے گی بلکہ سماجی ترقی کے نئی راہیں بھی کھولے گی۔

Share This Article