ژوب میں  ڈبل سواری پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب میں ضلعی انتظامیہ ی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع ژوب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی قسم کی ممکنہ عسکریت پسندی کے خطرات سے بچائو اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 30 جون سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیگی تاہم بزرگ خواتین اور بچے پابندی سے مستثنی ہونگے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس سے گذارش کی جاتی ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون اور قانون کی پاسداری کرے۔

Share This Article