بلوچستان کے علاقے خاران سے فورسز کے ہاتھوں 2 افراد جبری لاپتہ ہوگئے جبکہ پنجگور میں مسلح افراد نے ایک اسکول ٹیچر پر حملہ کیا ہے۔
ضلع خاران میں گزشتہ رات فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، واقعہ وڈھ چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں فورسز نے ناکہ بندی کے دوران دونوں نوجوانوں کو روک کر اپنے ساتھ لے جایا گیا۔ بعد ازاں ان کی موجودگی یا مقام سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عاصم ولد موسیٰ خان یلانزئی اور اسرار ولد فقیر محمد یلانزئی کے طور پر ہوئی ہے۔
دوسرے واقعہ میں ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے بام اسکول کے ٹیچر نواب ولد بورجان پر حملہ کر دیا۔
نواب اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے دز کور میں انہیں نشانہ بنایا۔ وہ اس حملے میں جان بچانے میں کامیاب رہے، تاہم ان کی موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔