وڈھ میں عطا الرحمان مینگل کی ہلاکت کی ایف آئی آر سرداراختر مینگل و دیگر کے خلاف درج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں گذشتہ دنوں حکومتی حمایت مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کے سربراہ عطاالرحمان مینگل اور ساتھیوں کی ہلاکت کا مقدمہ محمد جان سکنہ وڈھ کے مدعیت میں سردار اختر مینگل ، اسد مینگل اور گورگین مینگل کے خلاف درج کی گئی ہے ۔

دراخوست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ عطاالرحمن مینگل کے قافلے پر اسد مینگل اور گورگین اور انکے ساتھیوں نے حملہ کیا ہے ۔ مقدمے میں 149-148-107-324-302 جیسے دفعات شامل کئے گئے ہیں ۔

واضع رہے کہ عطاالرحمان مینگل اور ساتھیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی تھی۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق 22 جون 2025 کو بی ایل اے کی انٹیلیجنس ونگ زراب اور آپریشنل یونٹ فتح اسکواڈ نے خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے آڑنجی میں ایک مشترکہ اور منظم عسکری کارروائی کے دوران عطاالرحمان کو نشانہ بنا کر اس کے ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا تھا ۔

علاوہ ازیں عبدالرحمان مینگل کے ہلاکت کے بعد انکے آبائی گاؤں وڈھ میں حکومتی اور فوجی قیادت کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آمد کے موقع پر خضدار شہر میں مکمل کرفیو کا سماں تھا۔

Share This Article