بلوچستان میں ہڑتال کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا انتباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت نے بلوچستان بھر میں ہڑتال کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے ہڑتالی سرکاری ملازمین کو انتباہ کرنے ہوئے کہا کہ تمام محکمے گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری ہڑتال کے تناظر میں اپنے ماتحت تمام ملازمین کو فوراً اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کریں۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی کو بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے یا کسی بھی قسم کے سرکاری امور میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو سرکاری ملازم گرینڈ الائنس کی ہڑتال کی آڑ میں اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا، اس کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گہا کہ ایسے کسی بھی اقدام کو ناقابلِ معافی جرم تصور کیا جائے گا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری خزانے سے صرف ان ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیں گی جو باقاعدہ اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

Share This Article