بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں نوشکی میں ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے حملہ اور خاران میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 24 جون شام آٹھ بجے کے قریب نوشکی کے علاقے غریب آباد میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ بلخ شیر کے ٹھکانے پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب وہاں بلخ شیر سمیت ڈیتھ اسکواڈ کے معتدد کارندے موجود تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 25 جون کو رات ساڑھے آٹھ بجے خاران شہر میں گْواش روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا، جس سے فورسز کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض فورسز اور دشمن کے آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔