بلوچستان میں لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے خلاف جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشنز کو معطل کر دیا ہے۔

عدالت نے 20 مئی 2025 اور 17 جون 2025 کو جاری کردہ دونوں نوٹیفکیشنز کے خلاف اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے لیویز فورس کے حق میں عبوری ریلیف دیا ہے۔

یہ فیصلہ منگل کے روز جاری ہوا جس میں عدالت نے قرار دیا کہ لیویز فورس کی حیثیت میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست کا مکمل فیصلہ ہونے تک کوئی حتمی اقدام نہ اٹھایا جائے۔

لیویز فورس کی جانب سے معروف قانون دان ایڈووکیٹ طاہر علی بلوچ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لیویز کا پولیس میں انضمام آئینی، قانونی اور عوامی مفاد کے منافی ہے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشنز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

Share This Article