رکن بلوچستان اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے ملیر میں زیرتعلیم ہے، شام پانچ بجے مدرسے سے نکلا تھا، لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا، بیٹےکو تلاش کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہےکہ انہوں نے مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹےکے لاپتہ ہونےکی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر ان سے رابطہ کیا،کراچی میں ہدایت الرحمان کے رشتے داروں سے بھی فون پر بات کی ہے، مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹےکی گمشدگی کی رپورٹ اب تک درج نہیں کرائی گئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعےکی تفصیل دریافت کی۔
مبینہ طور پر سرفراز بگٹی نے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا اور مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹےکی گمشدگی سے متعلق گفتگو کی اور بازیابی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا دعوے کے مطابق سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے، مولانا ہدایت الرحمان کے فرزندکی گمشدگی پرگہری تشویش ہے، بچے کی بازیابی کے لیے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔
تاہم تاحال مولانا ہدایت الرحمان کا اس حوالے سے میڈیا پر اپنا کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔