کوئٹہ میں لیویز تھانہ کو قبضے میں لیکر تمام اسلحات ضبط کئے اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ کے علاقہ دشت میں لیویز تھانہ کو قبضے میں لیکر تمام اسلحات ضبط اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 22 جون بروز اتوار شام 7 بجے کوئٹہ سے متصل علاقہ دشت میں واقع سپیزنڈ لیویز تھانہ پر قبضہ کرکے وہاں موجود تمام لیویز اہلکاروں کو حراست میں لیا اور ان سے تمام سرکاری اسلحہ قبضے میں لے کر ضبط کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں کے ایک دستے نے کوئٹہ سبی شاہراہ پر سپیزنڈ تھانے کے سامنے ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ دشت کو مستونگ سے ملانے والی روڈ کو بھی سرمچاروں نے کنٹرول کیا اور عمر ڈھور کے علاقہ سمیت تمام علاقوں میں رات گیارہ بجے تک گشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی جیسے اہم اور حساس شاہراوں پر ناکہ بندی، لیویز تھانے کو قبضے میں لینا اور وہاں موجود تمام اسلحہ کو ضبط کرنا بی ایل ایف کے سرمچاروں کی کامیاب آپریشنل حکمت عملی اور طاقت کا مظہر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دشت لیویز تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔

Share This Article