ڈیرہ بگٹی: سوئی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روزپیر کوصبح تقریباً دس بجے، ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سوئی کی طوطا کالونی سے رحمان ولد مٹھل بگٹی کو اُن کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق، اسی روز ایف سی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے اسی محلے سے مبارک علی ولد عبد الکریم بگٹی کو بھی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہلِ خانہ نے ان کی جبری گمشدگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان نوجوانوں کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Share This Article