دالبندین میں دو گروہوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک ،2 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ہسپتال کے قریب لندن روڈ پر دو گروہوں کے درمیان معمولی نوعیت کا تنازع دیکھتے ہی دیکھتے خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا۔

جھگڑے کے دوران چاقو اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی میں بدلی، اور پھر بات شدت اختیار کرتے ہوئے چاقو و ڈنڈوں کے حملوں میں تبدیل ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ہلاک شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے دالبندین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Share This Article