قلات ومستونگ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور مستونگ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت پولیس سب انسپکٹر اور سی ٹی ڈی اہلکار کے طور پر ہوئی ہے۔

قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کی مطابق سب انسپیکٹر فدا احمد اپنے گھر واقع گوم جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ہلاک اہلکار کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردیا گیا۔

ہلاک سب انسپکٹر خزانہ آفس کے اہلکار آفتاب احمد کے بھائی، ڈپٹی کمشنر آفس قلات کے بابو علی محمد، دوست محمد کے بھانجے بتائے جاتے ہیں۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ،مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب مستونگ میں دتو کے مقام پر ہوٹل پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار شکیل بنگلزئی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ نے لاش اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

Share This Article