قلات حملوں میں پاکستانی فوج کے 15 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات حملوں میں پاکستانی فوج کے 15 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات میں چھ سلسلہ وار حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو شدید نقصانات سے دوچار کرتے ہوئے پندرہ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ان حملوں میں آئی ای ڈی اور براہ راست مسلح حملے شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے منگچر میں ڈیم کے قریب قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ دشمن فوج کے قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے عارضی مورچے میں پہنچے، جہاں سرمچاروں نے پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے اہلکاروں کو دوسرے آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک جگہ جمع ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ اہلکاروں میں سے دو موقع پر ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے موڑگند کے قریب مکئی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے عارضی مورچے میں پہنچنے والے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

بعد ازاں سرمچاروں نے علاقے میں کلئیرنس میں مصروف قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں ہلاک کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بھی سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی علاقے میں پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں و گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو سرمچاروں نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی ایک گاڑی مکمل حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور دشمن پر ان کاری ضربوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Share This Article