منگچر اورتربت سے 3 نعشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے منگچر اورتربت سے 3 نعشیں برآمدہوئی ہیں جن میں 2 کی شناخت نہیں ہوسکی۔

منگچر پینزئی ڈیم کوہک کراس کے قریب سڑک کنارے دو افراد کی لاششیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے حاجی منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق آج پینزئی ڈیم کوہک کراس کے نزدیک دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

لاشوں کو شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے حاجی منگچر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب تربت میں کروس تنک دشت سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔

لیویز فورس نے دشت کروس تنک میں مقامی لوگوں کی اطلاع پر ایک نعش کواپنی تحویل میں لیویز تھانہ کھڈان منتقل کردیا۔

نعش کی شناخت منور علی ولد بیگ محمد ساکن بل نگور کلیرو سے کی گئی۔

نعش پر گولیوں کے نشانات تھے جب کہ اس کے چہرے پر بھی کئی وار نظر آرہے تھے۔

Share This Article