مستونگ: جبری گمشدگیوں کے خلاف مین شاہراہ کئی گھنٹوں سے بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کو گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتہ شخص کے لواحقین نے دھرنا دے کر ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

مظاہرین کے مطابق عزیز الرحمن ولد ٹکری سفر خان کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، جس کے خلاف اہلخانہ اور مقامی افراد سراپا احتجاج ہیں۔

دھرنے میں خواتین، بزرگ شہری، بچے شریک ہیں۔

شاہراہ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شدید گرمی کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کو بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں بازیاب نہیں کیا جاتا شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال نہیں کیا جائے گا۔

Share This Article