ایرانی شہری کا خامنہ کیخلاف احتجاج و خودکشی کی کوشش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایرانی عوام موجودہ نظام سے کس قدر تنگ اور نالاں ہیں اس کا اظہار اکثر ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہوتا رہا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے بھی یہ ظاہر ہورہا ہے کہ ایرانی عوام موجودہ رجیم اور اس کی لوٹ مار سے کس قدر تنگ ہیں۔ ولایت فقیہ کے نام نہاد پاسداروں کی لوٹ مار کے نتیجے میں لوگ خود کشی پر مجبور ہیں۔

ایران انٹرنیشنل ویب سائٹ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ایک ایرانی شہری ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش کر رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خود کشی کی کوشش کرنے والا شخص گاڑی کے پہیوں کے نیچے جاتے ہوئے چیخ رہا تھا ہے کہ ایرانی رہ نما علی خامنہ ای اور اس کے حواری 40 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

https://twitter.com/IranIntl_Ar/status/1283012061283471360

اس نوجوان نے غربت اور بدحالی کی وجہ سے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ وہ چلایا کہ "میری ایک بیوی اور 3 بچے ہیں اور میرے پاس انہیں کھلانے کو کچھ نہیں ہے”۔ پھر جیب سے ایک کاغذ نکالا اورکہا کہ میرے پاس صرف یہ ایک کاغذ ہے۔ سپریم لیڈر سے کہیں کہ وہ یہاں آئے۔

ایران میں سرکاری سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت تقریبا 30 سے 40 فی صدایرانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ ریسرچ سینٹر نے ایک مطالعے میں بتایا ہے کہ گذشتہ دو سال میں ایران میں چار افراد کے ایک کنبے کے لیے ضروری آمدنی 25 ملین (130 ڈالر) سے بڑھ کر 45 ملین ریال (250 ڈالر) ماہانہ ہوگئی ہے جو 80 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment