پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 2 افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 2 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ۔

بازیاب ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ناصر قمبر انی اور شاہ جہان برکت کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ناصر قمبرانی کو 17 مارچ کو فورسز نے ان کے گھر کلی قمبرانی کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا تھا۔

مہینوں کی جبری گمشدگی اور جسمانی و ذہنی تشدد کے بعد آج انھیں رہا کر دیا گیا ہے۔

ناصر قمبرانی معروف شاعر و گلوکار پروفیسر نوشین قمبرانی کے بھائی ہیں ۔

دوسری جانب تربت سے 6 مہینہ قبل فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے شاہ جہان ولد برکت سکنہ سری کہن گزشتہ شب بازیاب ہو گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں گذشتہ رات ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل تربت پہنچایا گیا جہاں پر انہیں شخصی ضمانت کے ساتھ اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

شاہ جہاں برکت کی جبری گمشدگی کے خلاف متعدد بار ان کے اہل خانہ نے احتجاج کیا، انہوں نے ایم ایٹ شاہراہ پر بھی دھرنا دیا تھا اور جدگال ڈن کے مقام پر سی پیک شاہراہ کو بلاک کیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article