بلوچستان کے ضلع بارکھان کے شہر رکھنی میں زور دار بم دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے 2 افراد ہلاک ، 6 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
د ھماکے نتیجے میں قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔