بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں سی ٹی ڈی پولیس پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
واقعہ سوئی کے علاقے طوطا کالونی میں ہفتے کی شب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے سی ٹی ڈی پولیس کے دفتر اور گشت پر معمور اہلکاروں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔
ہلاک اہلکاروں کی شناخت رحم علی بگٹی اور نصر الدین بگٹی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی شدید آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔
حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی۔
ترجمان بلوچ ریپبلکن آرمی، سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے سوئی میں سی ٹی ڈی کے دفتر کو راکٹوں، دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ، جب کمک کے لیے مزید اہلکار موقع پر پہنچے تو گھات میں بیٹھے سرمچاروں نے انہیں بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید تین اہلکار زخمی ہو گئے۔