بی ایل اے کی کامیاب کارروائی کے بعد سوراب میں ماسک پہننے وڈبل سواری پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے سوراب کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ماسک پہننے یا چہرہ ڈھانپنے اور موٹرسائیکل کی دبل سواری پر 10جون تک پابندی عائد کردی ہے ۔

یہ پابندیاں گذشتہ روزسوراب شہرپر بی ایل اے کی مکمل کنٹرول اور کامیاب کارروائی کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔

سوراب انتظامیہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری ہو ا ہے ضلع سوراب کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی جاتی ہیں جس کےمطابق عوام کا ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری مورخہ 03 جون 2025 تا 10 جون 2025 تک مکمل پابندی ہو گا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دور رہیںبصورت دیگر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی تمام تر ذمہ داری خود عوام پر عائد ہوگی ۔

سرکاری مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ضلع انتظامیہ عوام الناس کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے آپ کا تعاون ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

Share This Article