سوراب شہر پر سرمچاروں کا مکمل کنٹرول ، تھانہ نذر آتش ،اسلحات ضبط ، چیکنگ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع سوراب سے اطلاعات ہیں کہ بلوچ عسکریت پسندوں نے سوراب شہر پر مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

بی ایل اے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سرمچاروں کی بڑی تعداد نے سوراب کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ،لیویز تھانے بینک سمیت دیگر سرکاری عمارتیں مسلح افراد کے کنٹرول میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ پر حملہ کرنے کے بعد تھانے کو نذر آتش کردیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری اسلحات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سرمچاروں کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ناکہ بندی بھی جاری ہے جہاں گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیومیں سوراب میں پولیس تھانے کوآگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں سوراب شہر پر کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سوراب شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے شہر میں واقع بینک، لیویز تھانہ، اور پولیس تھانہ سمیت اہم سرکاری تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ مرکزی کوئٹہ-کراچی شاہراہ اور سوراب-گدر روڈ پر بھی چیکنگ اور گشت جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔

Share This Article