مقبوضہ بلوچستان پاکستانی فوج ہاتھوں 6 افراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے خضدار کے علاقے گریشہ اور جھاؤ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق گریشہ میں باہڑی میں آپریشن کے دوران سنجر ولد حسن نور بخش ولد سلیم اور خیر بخش ولد سلیم جبکہ جھاؤ کے مختلف علاقوں سے گزشتہ روز بلو ولدنور محمد سکنہ سکڑی دپ، محمدجمعہ ولد رسول بخش سکنہ ڈومب اور تاج محمد ولد عطا محمد سکنہ سورگر کو حراست میں لے کر لاپتہ کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ جھاؤ کے پہاڑی سلسلے سورگر اور گریشہ میں گزشتہ کئی دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے سورگر کے پہاڑی سلسلے میں فوجی دستے اورناچ، جھاؤ اور ارہ کے راستے سے داخل ہوچکے ہیں اور مقامی ڈیتھ سکواڈ بھی بڑی تعداد میں فوج کے ہمراہ ہیں۔

علاقائی زرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج اپنی راشن اور اسلحہ لیجانے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کے اونٹ اور گدھے اپنے قبضے میں لئے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دوران آپریشن پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے، جاری آپریشن اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ مکمل تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے

Share This Article
Leave a Comment