بلوچستان اسمبلی اجلاس : بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کیخلاف اپوزیشن کا واک آؤٹ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوا۔

اپوزیشن نے بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کےخلاف اسمبلی اجلاس سے واک واٹ کیا۔

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنا سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستا ن حکومت کا فیصلہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لیویز کو ختم کرنے کےلئے فاٹا کے ایک سابق ایم این اے نے وزیراعظم کو لکھاہے ، وزیراعظم نے چیف سیکرٹری کو لیویز ختم کرنے کا حکم دیاہے، فاٹاکےسابق ایم این اے کے کہنے پر لیویز کو ختم کیاجارہاہے جو غلط عمل ہے۔

اس موقع پر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ فاٹا کے ایم این اے کون ہوتاہے یہاں سے لیویزکو ختم کرنےوالا؟کیا فاٹاکے کہنے پر یہ کچھ ہورہاہے تو ہمیں اسمبلی میں بیٹھنے کا کیافائدہ ہے ۔

مولاناہدایت الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کی قرارادادوں پر وزیراعظم ایکشن نہیں لیتاہے ، جس پر ہم کو احتجاج کرناچاہیے ۔

مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ یہ حکومت وفاق سے چل رہی ہے۔

زابدعلی ریکی نے کہا کہ وفاق نے بلوچستان کو کیادیاہے ۔

بلوچستان کے اختیارات بلوچستان اسمبلی کے پاس ہوں۔

زرک مندوخیل نے کہا کہ یہ حکومت وفاق کے مشورے سے چل رہی ہے۔

Share This Article