بلوچستان کے ضلع واشک میں پاکستانی فورسز پر ایک مہلک بم حملے میں گاڑی مکمل تباہ اور متعددہلاکتوں کا خدشہ ظاہر جارہا ہے۔
واقعہ آج صبح بروزجمعرات کو واشک کے علاقے سکن میں پیش آیا۔
موصول اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی کو اس وقت آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں فوجی آپریشن کے نام پر جارحیت میں مصروف تھے ۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں ۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مذکورہ حملے سے متعلق حکام کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔