ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فوج نے خواتین و بچوں سمیت سو سے زیادہ افرادکو لاپتہ کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے کھٹن سے بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ حیڑوانی سے تعلق رکھنے والے بیس خاندانوں پر مشتمل سو سے زائد افراد کو گرفتار کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج ہاتھوں اغواء ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں

موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بگٹی قبیلے کے ذیلی شاخ بندانی اور حیڑوانی میں زمین تنازعہ چل رہا تھا بندوانی کے وڈیرہ جلال خان کلپر اور ستردین جیبانی نے جوکہ ریاستی حمایت ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ ہیں انہوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر حفیظ اللہ،طوطا بگٹی اور سردار علی بگٹی سمیت بیس خاندانوں کے خواتین اور بچوں سمیت سو سے زیادہ افراد کو حراست میں لے فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے-

Share This Article
Leave a Comment